ملتان: 26ہزار591نان فائلرز کی سمز بلاک

Jun 28, 2024 | 18:24:PM
ملتان: 26ہزار591نان فائلرز کی سمز بلاک
کیپشن: نان فائلرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوہیب بخاری)ملتان میں پی ٹی اے  نے 26ہزار591نان فائلرز کی سمز کو بلاک کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے 27 ہزار 5 سو 45 نان فائلز کے نام پی ٹی اے کو دیئے تھے،اب تک 26 ہزار 5 سو 91 سمز کو بلاک کیا جاچکا ہے، حکام کا مزید کہناتھا کہ مختلف مرحلوں میں نان فائلرز کی سمز کو بلاک کیا جارہا ہے،سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے 11ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی،سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا