فنانس بل 2025: پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فنانس بل 2025 منظور، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد کر دی گئی۔
فنانس بل کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین پر 70 روپے فی لٹر اور ایل پی جی پر 30 ہزار میٹرک ٹن لیوی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
واضح رہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 80 روپے فی لیٹر لیوی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔