(عثمان خان) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اگر دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں خونریزی کے لئے استعمال ہو رہی ہے،ہمیں بھی حق ہےکہ اپنے دشمنوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کریں،اگر افغانستان اور پاکستان امن میں رہنا چاہتے ہیں تو یہ سب سے اچھی بات ہو گی تاہم افغانستان سے پاکستان میں خونریزی کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے ان کی ان ریمارکس پر سنی اتحاد کونسل اراکین کا احتجاج کرنے لگے اور ایوان میں شور شرابہ شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی تحریری درخواست کے باوجود جلسے کی اجازت نہ مل سکی