اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی مراعات واپس، اسمبلی سیکرٹریٹ لاعلم

Jun 28, 2024 | 19:20:PM

(راؤ دلشاد) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے مراعات واپس کر دیں، اسمبلی سیکرٹریٹ مراعات کی واپسی کے معاملے سے لاعلم نکلا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سے مراعات واپس لینے کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچڑ سے اسمبلی سٹاف واپس لے لیا گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے خود مراعات واپسی کی تصدیق کر دی، انہوں نے اپنی سرکاری گاڑی بھی سیکرٹری اسمبلی کو واپس  بھجوا دی، ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے  کہ میرا اسٹاف پہلے ہی واپس لے لیا گیا تھا، اپنی سرکاری گاڑی بھی واپس کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے متعلق قرارداد پر حکومت کا امریکہ کو کرارا جواب

دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اپوزیشن لیڈر سے مراعات واپسی کے معاملے پر لاعلم نکلا، اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کمرہ اور سٹاف تو موجود ہے، پنجاب اسمبلی گاڑی کسی کو دے سکتی ہے ناہی واپس لے سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر کو گاڑی ایس اینڈ جی اے ڈی نے دی تھی وہ واپس کی گئی یا نہیں کچھ علم نہیں۔

مزیدخبریں