ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ 

Jun 28, 2024 | 19:51:PM
ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے جو  ٹیکس چوری کو آسانی سے  پکڑے گا۔ 

فڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ انوسٹیگیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو  ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا ،ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جینس یونٹ قائم کیا جائے گا ،ونگ میں لیگل ، اکاونٹنٹس اور ڈیجیٹل فرانزک یونٹ قائم ہوگا ، کرائم سین یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
چیف انوسٹیگیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا ،ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانے لگایا جائے گا جبکہ  کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایاجائے گا ،ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 5 سے  10 سال کی قید کی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی نے بھی مالی سال 2024.25 بجٹ کی منظوری دے دی