پاکستان سے باہر ٹریول کرنے پربزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹس مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)بجٹ میں پاکستان سے باہر ٹریول کرنے پربزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹس مہنگے ہو گئے۔ یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ایک لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی۔
فنانس بل کے مطابق امریکا، نارتھ امریکہ ، لاطینی امریکہ اور کینیڈا کے بزنس اور کلب کلاس پر ایکسائز ڈیوٹی2.5 سے بڑھا 3.5 لاکھ روپے کر دی گئی، یورپ کیلئے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز میں 60 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یکم جولائی سے یورپ کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 1.5 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے کر دی گئی۔
اسی طرح نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 60 ہزار روپے بڑھا دی گئی، بجٹ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس اور کلب کلاس کے ٹکٹ اور ایکسائز ڈیوٹی 2 لاکھ 10 ہزار روپے کر دی گئی۔
بجٹ میں چین ،ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت فاراسیٹ کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 2 لاکھ 10 ہزار روپے کر دی گئی ، بجٹ میں دبئی، سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں 30 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا،بجٹ میں دبئی، سعودی عرب اور افریقی ممالک کے ٹکٹ پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائدکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی