ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی 

Jun 28, 2024 | 20:39:PM
   ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بھارتی نامور سابقہ ٹینس  سٹار ثانیہ مرزا نے  اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں، تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا حج سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’ہاں‘ لفظ کا استعمال کیا ہےجبکہ اُن کے اندر کی ساری کہانی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا جملہ بیان کر رہا ہے،ثانیہ مرزا نے تصویروں میں سفید رنگ کی ٹی شرٹ، جینز اور نیلی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

ان کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھا ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔‘ جس پر صارفین نے انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے متعلق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ وہ بھارتی باؤلر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں،بعد ازاں ٹینس کھلاڑی کے والد نے ان افواہوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی