ٹی وی اداکار راشد محمود بجلی کے بھاری بل پر سیخ پا، کھری کھری سنادی

Jun 28, 2024 | 22:34:PM

(24نیوز ) پاکستانی معروف سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے اداکار راشد محمود کو بجلی کا45ہزار 368 روپے کا بل آنے پر شدید غصے میں آ  کرارباب اختیار کو کھری کھری سنا دی۔ 

معروف اداکار راشد محمود بجلی کے بارے بل آنے پر آپے سے باہر ہوگئے ، ارباب اختیار کو کھری کھری سناتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں اداکار کا کہنا ہے کہ میں بیمار ہوں اور زیادہ بیمار ہو جاؤں گا،3 دفعہ دل کے آپریشن  کروا کر بچ گیا لیکن اب دل کرتا ہے یہاں سے چلا جاؤں، اللہ نے مجھے بچایا اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کیوں بچایا ، مجھے اٹھالے۔ 

  اپنے ویڈیو   پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جس میں ساری زندگی خدمت کی ،ہمارے کام کی وجہ اس  ملک میں اربوں روپے اکٹھا ہوا لیکن ایسا لگتا ہے کہ میں نے  اچھا نہیں کیا،ان کا مزید کہنا  کہ اس ملک کے ارباب اختیار پر  مختلف الزمات ہیں جو لوگ اس ملک سے پیسے لے کر باہر لے کر گئے ہیں ان سے ایک روپیہ واپس لے کر نہیں آسکے اور ادھر عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے،  آپ ہمیں  کچھ دے نہیں سکتے تو ہمارا جینا ہم سے چھین رہے ہو ،اپنے جزباتی بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں چوروں میں شامل ہوجاتا  تو آج یہ چیخیں نہ نکالتا لیکن مجھے اپنے رب کے پاس جواب بھی تو دینا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

مزیدخبریں