وہ 10 بھارتی اداکار جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سب سے زیادہ معاوضے لینے والے بھارتی فلمی سٹارز کی فہرست منظرِ عام پر آگئی جن میں بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ انڈین اداکار شامل ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے IMDb سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست شامل ہے، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں کی فہرست میں بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان سرِفہرست ہیں جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 150 کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر ساؤتھ انڈین سٹار رجنی کانت ہیں جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 115 کروڑ سے 170 کروڑ روپے لیتے ہیں، تیسرے نمبر پر ساؤتھ انڈین اداکار جوزف وجے ہیں جو ایک فلم کا معاوضہ 130 کروڑ سے 250 کروڑ روپے لیتے ہیں، چوتھے نمبر پر اداکار پربھاس کا نام آتا ہے جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ روپے تک لیتے ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 275 کروڑ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی
بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جو ایک فلم میں اداکاری کا معاوضہ 100 سے 150 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے علاوہ، فہرست میں ساتویں نمبر پر کمل ہاسن، آٹھویں پر الو ارجن، نویں پر اکشے کمار اور دسویں نمبر اجیتھ کمار موجود ہیں۔