چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے: نیول چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے، پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کےقانون ساز اسمبلی نے نئے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی
قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا، کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کے لیے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا، چیف آف دی نیول سٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔