یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنا کرپی پی سینیٹ الیکشن ہار گئی، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں الیکشن جیتی ہوئی تھی مگر یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنا کر اب پی پی سینیٹ الیکشن ہار گئی،ہم آج بھی کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کو ہوناچاہیے تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب سلیکٹڈ ہیں کیونکہ سب کا ماضی داغدار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اسکا انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔ملک کا نظام آئین کے مطابق چلے گا تو بہتری آئے گی۔پیپلزپارٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کی ساکھ کو بری طریقے سے نقصان پہنچا کیونکہ پی ڈی ایم اجلاس میں طے ہوا تھاچیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی، ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی ف اور اپوزیشن لیڈر ہماری جماعت سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدارکےلئے جنگ نہیں لڑرہے، اگر ایسا ہوتا تو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر رضامندی ظاہر کرتے، پنجاب میں پی پی کے پاس اراکین ہیں تو وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلے آئے۔