مودی ایک دن ملک بیچیں گے، انکی صرف داڑھی بڑھ رہی ،ممتا بینر جی 

Mar 28, 2021 | 08:38:AM

(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے ریاستی الیکشن میں ہونیوالی ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید ذاتی حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ممتا بینر جی نے کہا ہے کہ ان کے دو سنڈیکیٹس ہیں، ایک فساد کو فروغ دیتا ہے، دوسرے نے معاشی ترقی کو سست کردیا لیکن صرف داڑھی بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ  کسی وقت نریندر مودی خود کو گاندھی جی اور ربیندر ناتھ ٹگر سے بالاتر رکھتے ہیں  اور پھر کسی وقت وہ خود کو سوامی ویویکانند کہتے ہیں اور اپنے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھتے ہیں۔ ایک دن وہ ملک کو بھی بیچیں گے اور خود ہی اس کا نام رکھیں گے۔ ممتا بینر جی نے وزیر اعظم مودی کو ایک خود پسند رہنما کہا جو سٹیڈیموں کا نام خود رکھتا ہے اور اپنی تصاویر کورونا وائرس سے بچاؤ کے سرٹیفیکیٹ پر پرنٹ کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے یہاں تک کہا کہ وہ دن دور نہیں جب انکے نام پر ملک کا نام لیا جائے گا۔

مزیدخبریں