وفاق کا گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اعلان

Mar 28, 2021 | 10:07:AM
وفاق کا گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سردی میں گیس کی بندش  اور گرمی میں بجلی کا مسئلہ  ہرسال عوام کو پریشان کر دیتا ہے۔اس سال وفاقی حکومت نے گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، بجلی سپلائی کے لئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا ہے، اور ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کے لئے مکمل تیار ہوگی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔کوشش ہوگی کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔