امریکہ: شراب خانے کے باہر فائرنگ، 7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ایک شراب خانے کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔ مقامی پولیس کےمطابق زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت نازک ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے بعد گولف اینڈ سوشل سپورٹس شراب خانے کے اندر جھگڑا ہوا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مسلح افراد نے ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو 2 زخمی سٹور جبکہ 2 دیگر زخمی شراب خانے کے اندر ملے۔ بتایا گیا ہے کہ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئےہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کو وقوعہ سے 21 گولیوں کے خول ملے ہیں۔
یاد رہے کہ 23 مارچ کو بھی امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل امریکی ریاست جارجیا میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔