تیز بخار میں مبتلا مریم نواز کی کورونا رپورٹ آگئی !!!

Mar 28, 2021 | 11:44:AM
تیز بخار میں مبتلا مریم نواز کی کورونا رپورٹ آگئی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  مریم نوازشریف کو تیز  بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔لیگی رہنما کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو نیگیٹو آیا ہے۔ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اسی لئے مریم نواز نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  مولانا فضل الرحمان کی طبیعت سے متعلق تازہ خبر آگئی