کینیڈا:چاقو حملے میں خاتون ہلاک ، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کینیڈا کے شہر وینکور میں ایک حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق وینکور میں حملہ آور نے پبلک لائبریری کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں صرف ایک ہی حملہ آور ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کی جانب سے حملہ آور اور متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون ہیں، جو حملہ آور کا پہلا شکار تھیں۔ دوپہر کے وقت کئے جانیوالے اس حملہ کی ویڈیوز بھی راہ گیروں کی جانب سے بنائی گئیں، جنہیں فوری طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔ ویڈیوز سامنے آنے پر لوگوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔