(24نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بخار میں کمی آئی ہے۔مولانا تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نےطبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی جے یو آئی سربراہ کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔