(24نیوز)سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں 11 مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا۔پولیس نے ڈاکوؤں کی قائم کردہ جھونپڑیوں کو آگ لگادی۔
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن خادم بھیو اور اس کے گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اے پی سی ،چینس راکٹ لانچر اور ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی کندھ کوٹ نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی بازیابی کے لئے کیا جا رہا ہے۔کوشش ہے جلد مغویوں کو بازیاب کروا لیں گے۔