علی امین گنڈاپور کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے رہے،ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی کم عمر بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر اپنی نگرانی میں کم عمر بچے سے گاڑی چلوارہے ہیں۔
ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج کا جنون " وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا 9 سالہ بیٹا اسلم خان آف روڈ ریلی ٹریک پر جیپ چلاتے ہوئے۔۔۔۔ pic.twitter.com/mLVN8rTePD
— Engr. Aftab Afridi (@aftabaftab) March 27, 2021
اس دوراب وفاقی وزیر خود بچے کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو بھی بناتے رہے تاہم بچے کا وفاقی وزیر سے رشتہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں آئے روز ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ان حادثات کی ایک وجہ کم عمری میں گاڑی چلانا بھی ہے۔گذشتہ ہفتے بھی کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔