فیصل آباد میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آبادمیں ملت ٹاؤن کے علاقہ میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
چک 201رب چندیاں تلاواں میں بھٹہ پر شہزاد احمد ملازمت کرتا تھا اور وہاں پر ہی رہائش رکھی ہوئی تھی، اس کی چار سالہ بچی میرب مغرب کے وقت گھر سے لاپتہ ہوئی جس کی تلاش کیلئے بھٹہ مزدور اور دیگر افراد اردگرد نکلے تو بھٹہ کے قریب ایک خالی کوارٹر سے بچی کی نعش ملی جوکہ خون میں لت پت تھی۔پولیس کے مطابق بچی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔