(24 نیوز)گلگت بلتستان میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے ہونے والی 6 ہلاکتوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں فائرنگ کرنے، ہتھیار لے کر چلنے اور نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کے علاقے نلتر پائن میں ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔