تحریک انصاف نے اپنے ہی اتحادی ’’ایم کیو ایم‘‘ کی وکٹ گرا دی

Mar 28, 2021 | 14:57:PM
سابق سینیٹر ایم کیو ایم
کیپشن: مولانا تنویر الحق تھانوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی سے تحریک انصاف کی بڑی کامیابی۔۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی  رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

  اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی.