مسلم لیگ ایچ ای سی آرڈیننس ترمیم عدالت میں چیلنج کریگی،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ایچ ای سی آرڈیننس میں ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہٹانا مجرمانہ سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ سے سکالرشپ اور پی ایچ ڈی معاہدے بجٹ نہ دینے سے موخر ہورہےہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ایچ ای سی کو وفاقی وزارت کا ذیلی ادارہ بنایا جانا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
یاد رہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے۔