(24نیوز)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کیلئے تیاریاں کرنیوالے ورکروں کے اعزاز میں ناشتہ، معاون خصوصی سربراہ پی ڈی ایم بلال احمد میر نے پی ڈی ایم کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، کارکنوں کی تواضع بونگ، پائے، لسی نہاری سمیت کئی طرح کے لذیذ کھانوں سے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی نیب پیشی کیلئے تیاریاں کرنیوالے ورکروں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ معاون خصوصی سربراہ پی ڈی ایم بلال احمد میر نے مسجد مہابت خان پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ ناشتے میں بونگ پائے، چنے، لسی، نہاری سمیت کئی طرح کے لذیذ کھانوں سے کارکنوں کی تواضع کی گئی۔
واضح رہے دو روز قبل مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ مریم نواز کی جانب جاتی امراء میں ناشتہ کے لئے سپیشل کھانے تیار کئے گئے تھے۔ مریم نواز کی جانب سے دی گئی دعوت میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، بلوچستان نیشنل پارٹی، قمر الزماں کائرہ، اسلم گل، حسن مرتضی، عزیز الرحمن چن اور مینگل گروپ کے رہنما جاتی امراء پہنچے تھے۔