ٹرانسپورٹ پر پابندی کب لگے گی؟ اسد عمر نے بتادیا

Mar 28, 2021 | 16:36:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں  کی  مشاورت سےکیا جائے گا۔ صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کے لئے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائےجبکہ  این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لئے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد ہوگی۔ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لئے بااختیار ہوگی۔ مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں