دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی اپنے روایتی انداز میں منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )دنیا بھر میں ہندو برادری رنگوں کا تہوار ہولی اپنے روایتی انداز میں آج منا رہی ہے۔ موسم بہار کی آمد پر اس تہوار سے ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کا کہنا ہے کہ یہ تہوار روشنی کی اندھیرے اور اچھائی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے۔ہندو برادری کی جانب سے شری پنچ مکھی ہنومان مندر سولجر بازار کراچی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب میں ہولی منائی گئی۔
اس تہوار پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد ، خواتین ، نوجوان ، بچے اور بوڑھے سبھی لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے دوست احباب کو بھی جمع کرتے ہیں اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ خصوصی پکوان اور مٹھائیاں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔
میلے کا آغاز پوجا کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کے بعد زائرین بھگوان کرشن اور رادھا کی شان میں گیت گاتے ہیں۔ ہولی کے لیے استعمال کیا جانے والے رنگدار پائوڈر کو مختلف مصالحہ جات مثلا ہلدی اور زعفران وغیرہ کے پھولوں اور کلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے وفاداری۔۔ لیگی کارکنوں کے وارے نیارے