تعمیراتی شعبے کی ترقی سے ملک میں انقلاب آئیگا،وزیراعظم عمران خان

Mar 28, 2021 | 18:17:PM
تعمیراتی شعبے کی ترقی سے ملک میں انقلاب آئیگا،وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ کنسٹرکشن کیساتھ مزید30 انڈسٹری جڑی ہوئی ہیں،کنسٹرکشن کی طرف بہتری سے ملک میں انقلاب آ جائیگا،کنٹرکشن انڈسٹری کیلئے اقدام سے ملکی معیشت اوپر اٹھ جائے گی ۔
وزیراعظم نے ہاﺅسنگ ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پہلی دفعہ تنخواہ دار طبقے کو گھر بنانے کا موقع دیا جارہا ہے،جن کے پاس گھر خریدنے کیلئے پیسے نہیں ان کو موقع دیاجارہا ہے،پاکستان میں پہلے اس قسم کی سکیم کا کوئی رواج ہی نہیں تھا،پہلی بار ہاﺅسنگ سکیم آئی ہے اس لئے مشکلات تو آنی تھیں،تمام بینکوں کو بتانا پڑے گا کہ قرضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ،لوگوںکو پہلی بار اپنا گھر کیلئے موقع مل رہا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے ملک کی دولت میں اضافہ چاہئے ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ہمارے ملک کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے ،ہماری پوری کوشش ہے بیواﺅں اور خصوصی افراد کو ترجیح دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا وزیراعظم کی صحت اب کیا کیسی ہے ؟بڑی خبرآگئی