(24 نیوز )کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر کے مزید38 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے جن 38ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی تجویز دی گئی ہے ان میں علامہ اقبال ٹاﺅن، ڈی ایچ اے، ای ایم اے سو سائٹی ،مصطفی ٹاﺅن ،عمربلاک ،نرگس بلاک بحریہ ٹاون ،ٹیک سوسائٹی ،کینال روڈ، کینٹ میں واقع ڈی ایچ اے فیز ون،ٹو،تھری ،فور اور فائیو ،سکس اور ایٹ ،سوئی گیس سوسائٹی ،ایچ بی ایف سی سوسائٹی ، عسکری نائن اور عسکری ٹین ، انگوری باغ سکیم،یو ای ٹی بیگم پورہ ،مجاہد آباد، پیراگون سٹی ، ملک پارک ،موہنی روڈ بلال گنج ،سنت نگر ،ریواز گارڈن ،ساندہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ ، ویلنشیا ٹاﺅن، ڈیفنس روڈ ،لیک سٹی اڈا پلاٹ ،بی بلاک عسکری الیون ،اے بلاک عسکری الیون گیٹ نمبر ون ٹو ٹو ،گلبرگ جی ون حنا بلاک، گارڈن ٹاﺅن ،سی تھری بلاک گلبرگ تھری ،ڈی بلاک ماڈل ٹاون، راوی بلاک ،ہنزہ،مہران اور نشتر بلا ک علامہ اقبال ٹائون شا مل ہیں۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کے احکامات محکمہ صحت جاری کرے گا ۔ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کےلئے مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی عائشہ ناز سے لڑائی میں چونکا دینے والاموڑ ،اہم انکشافات