(24 نیوز)گورنرسٹیٹ بینک رضاباقرکاکہناہے کہ پاکستان میں بینکوں نے ہاﺅسنگ کیلئے 42 ارب روپے سے قرضے بڑھائے ہیں ،پہلے صارف کو 10 کے قرضے پر 10 ہزار ماہانہ قسط دینا پڑتی تھی ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت 10 لاکھ کے قرضے پر صرف6 ہزار قسط دینا ہوگی۔
ہاﺅسنگ ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے پاکستان میں ہاﺅسنگ سیکٹر آگے بڑھے، ان کاکہناتھا ہاﺅسنگ، کنسٹرکشن کے شعبے کو آگے بڑھانے کیلئے بہت سے شعبوں کو کام کرنا ہوتا ہے،ماضی میں ہاﺅسنگ اورکنسٹرکشن کے شعبے کا خیال نہیں رکھاگیا،دوسرے ممالک میں بینک ہاﺅسنگ کیلئے بہت قرضہ دیتے ہیں،
گورنر رضا باقر نے کہاکہ قرضے کیلئے ڈاکو منٹس کی فہرست کو سٹینڈرڈائزڈ کردیا ہے،سٹیٹ بینک نے 16 شہروں میں ہیلپ ڈیسک بنائے ہیں ، بینکوں سے قرضہ ملنے میں مشکلات درپیش ہوں تو ہیلپ ڈیسک سے فوری رابطہ کریں ، انہوں نے کہاکہ جولوگ نوکری نہیں کرتے وہ یوٹیلیٹی بلز کی بنیاد پر بھی قرضہ لے سکتے ہیں ، زمین خریدنے کیلئے بھی قرضہ لے سکتے ہیں ۔
ہاﺅسنگ سکیم کے تحت 10 لاکھ کے قرضے پر صرف6 ہزار قسط دینا ہوگی، گورنر سٹیٹ بینک
Mar 28, 2021 | 18:45:PM