پی ڈی ایم کے 2بڑے کورونا سے بچ گئے

Mar 28, 2021 | 19:07:PM

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز شریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ۔ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔
ترجمان (ن )لیگ مریم اورنگ زیب کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے ،مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کےلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ہیں۔
 ادھر پی پی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الر حمان دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بھی طبیعت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ہاﺅسنگ سکیم کے تحت 10 لاکھ کے قرضے پر صرف6 ہزار قسط دینا ہوگی، گورنر سٹیٹ بینک

مزیدخبریں