مسجد الحرام میں تراویح کی تعداداوراعتکاف سے متعلق نئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسجد الحرام میں تراویح کی تعداداوراعتکاف سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے گئے،نئے احکامات کا اعلان حرمین شریفین امور کے سربراہ امام عبدالرحمن السدیس نے کیا۔
امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہاکہ نماز تراویح 10 رکعات پر مشتمل ہو گی،مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی،نماز تراویح انتظامیہ کی مسجد میں مقررکردہ جگہوں پر ادا کی جا سکے گی ، امام کعبہ نے کہاکہ مطاف میں صرف عمرہ زائرین کواجازت دی جائے گی ،مسجد حرم شریف میں داخلے کی اجازت خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہو گی ،عمرہ زائرین کو بیت اللہ شریف کو چھونے کی اجازت نہیں ہو گی ۔