پاکستانی طالبہ کا عالمی سطح پر بڑا کا رنامہ،ملک کا نام روشن کر دیا

Mar 28, 2021 | 22:22:PM

(24 نیوز )پاکستانی طالبہ کا عالمی سطح پر بڑا کا رنامہ،ملک کا نام روشن کر دیا۔ ایما عالم نے 'ورلڈ میموری چیمپیئن' کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے اورگنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے اور بھارت اور سوئیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔
خیال رہے کہ ورلڈ میموری چیمپیئن شپ میں جسمانی کھیلوں کے مقابلے میں دماغی صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

مزیدخبریں