پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو دھول چٹادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ہدف کے تعاقب میں پوری بنگلا دیشی ٹیم 144 رنز بنا سکی ، ایش سودھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ میں بنگلا دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی لیکن پھر ڈیون کانوے اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کی۔گپٹل 35رنز بنا کر گئے تو ان کے بعد ول ینگ بیٹنگ کیلئے آئے اور 30 گیندوں پر 53 رنز جڑ دیئے۔
ڈیون کانوے نے اسکور کو 3 وکٹ پر 210 رنز تک پہنچا دیا ،ڈیون کانوے 52 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جواب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی ۔محمد نعیم 27، عاطف حسین 45 سیف الدین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طالبہ کا عالمی سطح پر بڑا کا رنامہ،ملک کا نام روشن کر دیا