3لاکھ 67 ہزار شناختی کارڈز بلیک لسٹ ہونے کا انکشاف،اہم وجہ سامنے آگئی

Mar 28, 2021 | 23:50:PM
 3لاکھ 67 ہزار شناختی کارڈز بلیک لسٹ ہونے کا انکشاف،اہم وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 67 ہزار شناختی کارڈز بلیک لسٹ کردئیے ۔ ان شناختی کارڈز پرکوئی سم رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی ، احساس پروگرام سمیت انعامی اسکیموں کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے آن لائن فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی۔
پی ٹی اے نے انگوٹھوں کی شناخت چوری کرنے والے 3 لاکھ سے زائد جعل سازوں کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کردیئے جبکہ 5 کروڑ شناختی کارڈ کی چھان بین جاری ہے۔
پی ٹی اے دستاویز کے مطابق فراڈ میں ملوث 1772 سمز ریٹیلرز کے لائسسنز بھی معطل اور 22 کو مکمل فارغ کردیا ہے۔ 247 فرنچائزز کو وارننگ بھی جاری کی گئی جبکہ اس جرم میں ملوث 21 ملازمین نوکری سے برطرف کردئیے گئے ہیں۔ 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد موبائل نمبر بلاک کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائدکر دئیے گئے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق نادرا کی مدد سے5 کروڑ ایسے شناختی کارڈز کی نشاندہی ہوئی جن کی مدت کئی سال پہلے ختم ہوچکی تھی لیکن ان کے نا م پر سمیں اب بھی رجسٹرڈ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کے پی کے حکومت کی جانب سے فیس بک کے پاکستان دفتر کھولنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی