گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کِیا کمپنی، ٹویوٹا انڈس کار کمپنی(آئی ایم سی) کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تمام کمپنیوں کی جانب سے مزید 15 فیصد قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ریسرچ اینالسٹ مقیت نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہونڈا کمپنی نےسٹی اور بی آر وی کی قیمتوں میں اضافہ کیا کیونکہ اس نے ابھی مارکیٹ کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی سوِک متعارف کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوزوکی کمپنی بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرے گی۔ نعیم نے مزید پیش گوئی کی کہ بڑھتی ہوئی لاگت کے دباؤ کی وجہ سے جنوبی کورین کمپنی ہونڈائی بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟
چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز مشہود خان نے بھی انہی خدشات کی بازگشت کرتے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کار فنانسنگ پر پابندیاں طلب کو کم کرنے کا سبب بنیں گی,اس کے برعکس آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ جاری رہے گا جبکہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود ڈیلیوری کا وقت مزید بڑھے گا۔
مارکیٹ ذرائع نے کا کہناتھا کہ کار کی قیمتیں ہمیشہ قومی انتخابات کے وقت بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سےفروخت غیر متاثر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احد اورسجل کی طلاق کی وجہ کیا تھی؟ اہم خبر سامنے آ گئی