(24 نیوز) کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصدرہی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا ، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 346ہوگئی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کوروناکے28ہزار159ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 186 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ24ہزار086ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کاسپلیمنٹری اورسالانہ امتحانات 2022 کے شیڈول کا اعلان
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا فعال کیسز کی تعداد8ہزار 314ہوگئی جبکہ کوروناکے420مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں110 افرادکوروناسےشفایاب ہوچکے، اب تک14لاکھ85ہزار426مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر