بھارتی طالبہ کو واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینامہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مودی سرکار کی ایک اور کارستانی ،بھارتی ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارک باد دینے کی وجہ سے 26 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 25 سالہ ہندو طالبہ کو ایک واٹس ایپ میسیج کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے،طالبہ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر لکھا تھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے۔ لڑکی کے اس اسٹیس پر ایک انتہا پسند ہندو نے تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
گرفتار طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ کا ٹرائل عدالت میں ہوگا۔
دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرکے بھارتیوں کو دکھ دیا اس کو سخت سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر