موسم کے حوالے سے اہم خبر

Mar 28, 2022 | 10:07:AM

(24 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنے گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ کوہستان، چترال ، دیراور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

سندھ میں موسم گرم اورخشک جبکہ بیشتر علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک  جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے،چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کااجلاس آج شروع ہو گا

دوسری جانب لاہور اور اس کے گردونواح میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 157 ریکارڈ کیا گیا ہے مزید کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی طالبہ کو واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینامہنگا پڑ گیا
 

مزیدخبریں