وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع 

Mar 28, 2022 | 10:16:AM

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے بعداپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن ممبران کے دستخط موجود ہیں ۔عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ۔اپوزیشن نے نمبر گیم پورے ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ۔اپوزیشن کو رواں ماہ ہی بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے آزاد ارکا ن سے بھی رابطے شروع کردیئے ،اپوزیشن نے ترین گروپ اور تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے بھی رابطہ کیا ہے ۔اپوزیشن کی آس ترین گروپ سے لگی ہوئی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کو اعتماد نہیں رہا ،عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ۔ قرار داد پر رانا مشہود،رمضان صدیق،ملک احمد،میاں نصیر احمد کے دستخط موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کیایہ تھا سرپرائز..؟۔۔۔عمران خان نے دھمکی آمیز خط جلسے میں لہرادیا

مزیدخبریں