ٹرمپ کے بعد ایلون مسک بھی سوشل میڈیا ایپ لانچ کرنے کیلئے تیار

Mar 28, 2022 | 11:16:AM
ایلون مسک، سوشل میڈیا ایپ
کیپشن: ایلون مسک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک بھی سوشل میڈیا ایپ لانچ کرنے کیلئے غور و خوض کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین ایلون مسک اپنے منفرد منصوبوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔اس وقت وہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ٹکر دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم تشکیل دینے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹرفالور کے سوال کے جواب اس بات کا عندیہ دیا ،ان سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تیار کرنے پر غور کریں گے جو اوپن سورس الگھورتم پر مبنی ہو اور آزادی رائے کو ترجیح دیں، جہاں پراپیگنڈہ کم از کم ہو۔

 ایلون مسک جو کہ خود بھی ٹوئٹر کے سرگرم صارف ہیں، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ایک روز قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ ’کیا ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی سوشل میڈیا ایپ عوام کے لیے متعارف کرائی تھی ۔سابق امریکی صدر نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل میں حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لگنے والی مستقل پابندی کے بعد اکتوبر 2021 میں اپنی نئی میڈیا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
اکتوبر 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرادیا گیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام پر پابندی، روس نے نئی ایپلی کیشن متعارف کروا دی