اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف حتمی کارروائی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، یہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ آپ کسی سرکاری اسکیم کا اعلان نہیں کر سکتے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کو نوٹس اور جرمانہ کر رہا ہے، اگلا مرحلہ نااہلی ہے، الیکشن کمیشن کیسے یہ کر سکتا ہے؟انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روکا جائے، پارلیمانی نظام حکومت میں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کے خلاف کوئی حتمی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آئے تو نوٹس کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس پر جرمانہ اور نااہلی نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع