(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے عمران خان کو ملنے والے خط کا علم نہیں ،میں ملکی اداروں کا ترجمان نہیں سپورٹر ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوںمیری وزارت داخلہ میں تصادم نہ ہو۔میں ڈیڑھ سال سے بتا رہا ہوں اسٹبلشمنٹ حکومت کیساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں 172ارکان اپوزیشن نے لانے ہیں ہم نے نہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ جے یو آئی کے پاس دھرنے اور آج کے جلسے کی اجازت نہیں ۔مسلم لیگ ن کو آج کے جلسے کی اجازت ہے میں تو اس ملک میں ایمرجنسی کا حامی تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
وزیر داخلہ عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے لاعلم
Mar 28, 2022 | 12:26:PM