دوسرا سرپرائز۔۔ ایک اور اتحادی کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پاگئے

Mar 28, 2022 | 12:48:PM
دوسرا سرپرائز۔۔ ایک اور اتحادی کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پاگئے
کیپشن: ن لیگ ایم کیو ایم ملاقات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ن لیگ نے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔

عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ کا وفد ایک بار پھر ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا اور پارلیمنٹ لاجز میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول،عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک تھے۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے پر مشاورت کی گئی اور یہ بھی طے پایا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری ڈرافٹ میں لایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر۔نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری