ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے، عثمان بزدار کی شکل میں نااہل وزیر اعلیٰ نہیں چاہیے۔وزیراعلی کون ہوگا؟فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کیے، قرارداد پر 126 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ہمارے پاس 200 سے زیادہ ووٹ ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کون ہوگا اس پر کچھ فیصلے ہوچکے ہیں مزید پارٹی قیادت اپنی مشاورت کررہی ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ اسپیکر آئین کے مطابق 14 دن میں بلانے کے پابند ہیں، پنجاب اور پاکستان میں عوام سے جھوٹ بولا گیا، مرکز میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار سب نے دیکھاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی حکمت عملی۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آئے گی، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں، ان کا ایک ایک اسکینڈل عوام اور اداروں کے سامنے لیکر جائیں گے،انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی عوام کو ریلیف دیا گیا، ان کا کڑا احتساب ہوگا۔ شہباز شریف نے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا سرپرائز۔۔ ایک اور اتحادی کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پاگئے