وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کا ایک اور بڑا فیصلہ

Mar 28, 2022 | 13:18:PM

(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بعد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں بھی معاملات طے پاچکے ہیں قائد ن لیگ نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی ۔ن لیگ کے وفد نے چودھری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

مزیدخبریں