انٹر کے امتحانی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

Mar 28, 2022 | 13:33:PM
انٹر کے امتحانی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ
کیپشن: انٹر امتحانات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےانٹرکے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میٹرک کے بعد ایف ایس ای بھی پرائیویٹ طور کی جاسکے گی ۔فیصلہ کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت پرائیویٹ امیدوار  ایف ایس ای کا امتحان دے سکیں گے ۔امتحان سے قبل پرائیویٹ امیدواروں کو عملی امتحانات کی تیاری کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانا لازمی ہوگا۔

تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ کسی بھی ادارے سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکے گا ۔

محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق امتحانی نظام میں تبدیلی سے ہر سال ہزاروں طلبہ کو فائدا ہوگا۔فیصلے پر عملدرآمد  تعلیمی سال 2023 سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

واضح رہے کہ اس سےقبل  پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی ۔

 یہ بھی پڑھیں:دوسرا سرپرائز۔۔ ایک اور اتحادی کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پاگئے