وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے رہنمااور سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا آخر کار گرین سگنل دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں، حکومت نے ایک بار پھر (ق) لیگ سے پھر رابطہ کیا اور وفاقی وزراءاسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک چودھری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور وفاقی مونس الٰہی، حسین الٰہی، سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغاز بھی ملاقات میں شریک تھے جس دوران تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوئی، عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا گرین سگنل دیدیا ہے اور وفاقی وزراءنے چودھری برادران کو وزیراعظم کی آمادگی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی حکمت عملی۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے (ق) لیگ کو پیغام دیا ہے کہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی باقاعدہ پیشکش کی تھی اور چودھری برادران نے اس کا جواب دینے کیلئے 2 روز کی مہلت طلب کی۔