پاکستان اور دیگرممالک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزوں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔ ابھی سے لوگوں کے ذہنوں میں روزے کے دورانیہ کے بارے میں کچھ سوالات پیدا ہونا شروع ہو گئے کہ اس سال پاکستان میں روزے کا دورانیہ کیا ہو گا؟؟
محکمہ فلکیات کے مطابق بیشتر عرب ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز2اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کے حساب سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔سب سے کم دورانیے والا ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔اسی طرح چلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا روزہ ہوگا۔
دنیا میں سب سے زیادہ دورانیے کا روزہ آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا ہوگا۔اسی طرح گرین لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ،سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔
واضح رہے پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد کے وقت کے مطابق روزہ لگ بھگ 14 گھنٹے کا ہوگا۔ جس کا دورانیہ ہر دن اور فقہ کے حساب سے مختلف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ