بیوہ عورت کو کزن سےشادی کا جنون،خاندان آڑے آگیا،پولیس نے پھر کیا کیا ؟

Mar 28, 2022 | 16:55:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ایک عجیب و غریب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے۔ مغربی چمپارن ضلع میں بیوہ عورت کو اپنےسے چھوٹے کزن کے ساتھ سے پیار ہو گیا۔ دونوں کے درمیان محبت کا رنگ اتنا گہرا ہے کہ انہوں نے الگ الگ رہنے سے بھی انکار کر دیا۔ دونوں ایک ساتھ جینا اور مرنا چاہتے ہیں لیکن خاندان اور معاشرے نے دونوں کی محبت کو قبول نہیں کیا۔
 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کےکئی علاقوں میں  کزن میرج کا رواج نہیں ہے، جس پر محبت کرنے والےجوڑےکے اہل خانہ نے دونوں کو سزا دینے کی نیت سے پنچایت بلائی جس پر جوڑا  تھانے پہنچ گیا اور سکیورٹی فراہم کرنے اور رشتہ داروں اور دیگر افراد سے بچانے کی درخواست کی ہے۔ پولیس کی مداخلت کے بعد محبت کرنے والے جوڑے کو مقامی لوگوں کے چنگل سے آزاد کرایا جا سکا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شادی کرنا ذاتی پسند کا معاملہ ہے اور اس میں غلط طریقے سے مداخلت کرنا درست نہیں۔ اگر کسی نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہیں گھر والے اور مقامی لوگ اس رشتے کو خواہش اور وقار کے خلاف اور غلط قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھائی اور بہن کے درمیان محبت کی کہانی کا یہ واقعہ بیتا کے علاقے بانوچھاپار کا ہے۔ خاتون کے شوہر کی گزشتہ سال دریا میں ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اس کا اپنے ہی کزن سے عشق ہو گیا جو عمر میں 4 سال چھوٹا تھا۔ دونوں کے درمیان محبت اتنی بڑھی کہ انہوں نے ایک ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گھر والوں نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اس محبت کو ماننے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق  دونوں شادی کرنے اور اپنی پوری زندگی ایک ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے دونوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ اس کے بعد گھر والوں نے دونوں کو سزا دلانے کے مقصد سے پنچایت بلائی۔ اس میں ان کے بال منڈوانے اور گاؤں لے جانے کا اتفاق ہوا۔ محبت کرنے والے جوڑے نے بروقت مقامی پولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس کی مداخلت سے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیار کرنے والے جوڑے کو اہل خانہ اور مقامی لوگوں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ اس کے بعد دونوں کو تھانے لایا گیا۔ خبر کے مطابق پولیس افسر نے گاؤں والوں کو سمجھایا کہ قانون کے مطابق ہر ایک کو باہمی رضامندی سے شادی کرنے کا حق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے انہیں ہراساں کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔عاشق سنیل کمار نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ سنیل نے بتایا کہ ان کے گھر والے اس سے خوش نہیں ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی گرل فرینڈ نے بتایا کہ دونوں کی شادی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حمایت کرنے پر ریحام خان پاکستانی اداکاروں پر برس پڑیں،اہم تجویز دیدی

 

مزیدخبریں