(24نیوز)بنی گالہ میں ہونیوالی چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعظم عمران خان کی اہم ملاقات رنگ لانے لگی۔مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری پرویز الٰہی کیلئے وزارت چھوڑ دی اور استعفا وزیر اعظم کے سپرد کر دیا۔
پنجاب کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق سے معاملات طے پا گئے۔چودھری پرویز الٰہی پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہونگے۔اور تحریک انصاف ان کی حمایت کرے گی۔ادھر مونس الٰہی نے بھی کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کی طرف سے وزیر اعیٰ بننے کی پیش کش قبول کر لی۔بنی گالہ میں پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفا لیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے استعفا پیش کر دیا۔ چودھری پرویز الٰہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہونگے۔فرخ حبیب
Mar 28, 2022 | 18:22:PM